پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

یورپی یونین نے ایرانی سفارتکاروں کا داخلہ بند کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی یونین نے ایرانی سفارتکاروں اور نمائندوں کے پر دروازے بند کر دیے۔

یورپی پارلیمنٹ نے ایران میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کو جواز بناتے ہوئے تمام ایرانی سفارت کاروں اور نمائندوں پر اسمبلی کے احاطے میں آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ اعلان یورپی باڈی کی صدر روبرٹا میٹسولا نے پیر کو کیا۔

ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ "یہ معمول کے مطابق نہیں ہو سکتا جیسا کہ ایران کے بہادر عوام اپنے حقوق اور اپنی آزادی کے لیے کھڑے ہیں، آج میں نے تمام سفارتی عملے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دیگر نمائندوں پر یورپی پارلیمنٹ کے احاطے سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،”

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایوان اس حکومت کو قانونی حیثیت دینے میں مدد نہیں کرے گا جس نے تشدد، جبر اور قتل کے ذریعے خود کو برقرار رکھا ہوا ہے”۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں