منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

یورپی اراکین پارلیمنٹ کا بھارت پر تجارتی اور سفری پابندیاں لگانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: یورپی اراکین پارلیمنٹ نے بھارت پر تجارتی اور سفری پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا،چیئرمین فرینڈز آف کشمیر گروپس کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گردی میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرینڈز آف کشمیر گروپس کے چیئرمین رچرڈ کوربیٹ نے کہاکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گردی میں ملوث ہے،بھارت پر دباؤڈالا جائے تاکہ کشمیر میں جاری کرفیو کا خاتمہ ہوسکے۔

امریکا کے ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو کی محکمہ خارجہ کی سب کمیٹی نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔ کمیٹی جلد مسئلہ کشمیر پر سر جوڑ کر بیٹھے گی۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں 42ویں روز میں داخل ہوگئی ہیں، وادی میں زندگی سسک رہی ہے۔ لوگ بھوکے پیاسے گھروں میں اسیری کی زندگی کاٹنے پر مجبور ہیں۔ہرچوک اور چوراہے پر بندوق والوں کے پہرے گلیوں اور بازاروں میں خوف کے سائے ہیں۔

رچرڈ کوربیٹ کا کہنا تھا کہ وادی میں پانچ اگست سے موبائل کی گھنٹی نہیں بجی، لینڈ لائن بند اور انٹرنیٹ سگنلز بھی جام ہیں، رابطے منقطع ہونے سے عام شہری ہی نہیں مریض بھی پریشان ہیں۔

بھارتی فوج اب تک گیارہ ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ لاپتا افراد کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں