منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

یورپ نے روس سے ’نمٹنے‘ کا نیا منصوبہ بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی یونین روس اور بیلاروس سے اناج کی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق یوروپی کمیشن روس اور بیلاروس سے اناج کی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کو یورپی یونین کی منڈیوں کو مسخ کرنے سے روکا جاسکے اور سستی درآمدات پر مہینوں سے احتجاج کرنے والے کسانوں کو راضی کیا جاسکے۔

کمیشن نے کہا کہ ٹیرف یوکرین میں اپنی جنگ کے لیے فنڈز فراہم کرنے اور یوکرین سے چوری شدہ اناج فروخت کرنے کی روس کی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے بھی بنائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ یہ اقدام روس کو اپنی برآمدات کے ساتھ یورپی یونین کی مارکیٹ کو غیر مستحکم کرنے سے روک دے گا۔

وان ڈیر لیین نے کہا کہ ہم اپنی منڈیوں اور ہمارے کسانوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرے کو کم کرنے کے لیے ان روسی درآمدات پر محصولات کے نفاذ کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں