تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

یورپی یونین کا اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

برسلز: فلسطین میں اسرائیلی بربریت تاحال جاری ہے، جبکہ یورپی یونین نے اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرہ ختم اور فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی اراضی کے لیے یورپی یونین کے مبصر رالف طراو نے غزہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی اقتصادیات، سیاست اور سیکیورٹی میں جوہری تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کے اتحادی ہیں، ہم اس امر پر زور دیتے ہیں کہ ہمیں فلسطین کے تمام علاقوں بالخصوص غزہ کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

رالف طراو نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے 12 سال سے بلا جواز معاشی پابندیاں عائد ہیں، غزہ پر اسرائیلی پابندیوں کا خاتمہ اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت وقت کی ضرورت ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت، تین روز میں 23 فلسطینی شہید

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے اور فلسطینی دھڑوں میں اتحاد غزہ کے عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں فوجی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ہفتے وار مظاہرے کے دوران اب تک سینکڑوں فلسطینی فوجی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں، جبکہ عالمی رہنماؤں نے بھی اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -