منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

یورپی یونین کا ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

(29 جنوری 2026): یورپی یونین نے مظاہرین پرتشدد اور روس کی فوجی حمایت کے الزام میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق برسلز میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ان پابندیوں کے ذریعے کریک ڈاؤن میں ملوث اعلیٰ ایرانی شخصیات اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اجلاس میں ایرانی سپاہ پاسدارانِ انقلاب کو باقاعدہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر بھی سیاسی اتفاق رائے متوقع ہے، جس کے بعد اسے داعش اور القاعدہ کے برابر قرار دے دیا جائے گا۔

یورپی یونین کی ہائی ریپریزنٹیٹو نے اجلاس سے پہلے کہا تھا کہ "اگر آپ دہشت گرد کی طرح کام کرتے ہیں تو آپ کو دہشت گرد کی طرح ٹریٹ کیا جائے گا”۔ انہوں نے IRGC کو دہشت گرد فہرست میں ڈالنے اور ایران کے مخصوص افراد/اداروں پر پابندیوں کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ پابندیاں یورپی یونین کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایران پر پہلے سے موجود پابندیوں کا توسیع ہیں، جو 2011 سے نافذ ہیں اور اب تک تجدید ہوتی رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں