تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یورپی سربراہ اجلاس، تارکین وطن سے متعلق معاہدہ طے پاگیا

برسلز: یورپی یونین میں تارکین وطن کے موضوع پر معاہدے طے پاگیا ہے، اب یورپ میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو مزید سخت عمل سے گزرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ دیگر معاملات کے علاوہ یونین کے اٹھائیس ارکان نے یورپی یونین سے باہر تارکین وطن کے مراکز قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مراکز میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی درخواستوں کا ان کی اپنی ہی سرزمین پر جائزہ لیا جائے گا کہ درخواست گزار کو سیاسی پناہ ملنے کے کتنے امکانات ہیں، اس کے علاوہ شمالی افریقی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کو یورپی یونین کی جانب سے ان مراکز کے قیام کے لیے مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔

معاہدے سے متعلق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپی ممالک پناہ گزینوں کی غیر قانونی اور بے قاعدہ ہجرت کا حل تلاش کرنے کے لیے آئندہ بھی مفاہمت سے کام کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ سربراہ اجلاس کی کامیابی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے لیے زیادہ اہم ہے کیونکہ تارکین وطن کے موضوع پر کسی مشترکہ یورپی حل کے بغیر ان کی حکومت کو خطرات لاحق تھے، مرکل کی ہم خیال جماعت سی ایس یو سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر اور چانسلر کے مابین اسی موضوع پر شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔

جرمن وزیر داخلہ زیہوفر چاہتے ہیں کہ کسی دوسرے یورپی ملک میں اندراج شدہ تارکین وطن کو جرمن سرحد سے واپس بھیج دیا جائے جبکہ مرکل اس کی مخالف ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -