تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

’یورپی یونین روس کے منجمد اثاثے یوکرین پر خرچ کرے گا‘

یورپی یونین نے روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی تعمیر کیلئے استعمال کرنے پر غور شروع کر دیا۔

صدریورپی یونین کا کہنا ہے کہ یوکرین کی تعمیرِنو کے لیے روس کے ضبط شدہ اثاثوں کو استعمال کرسکتےہیں روسی منجمد اثاثوں کو یوکرین کی تعمیرنو کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یورپی یونین نے روس کے اب تک 310 بلین ڈالر سے زائد اثاثوں کو منجمد کیا ہے. یورپی یونین نے روسی افراد کے 19بلین یورو کے اثاثے منجمد کیے ہیں.

جسٹس کمشنر ڈیڈینئر رینڈررز نے جرمن میڈیا گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 90 روسیوں کے اثاثے منجمد کیے جاچکے ہیں اور سات رکن ممالک میں منجمد کیے گئے ان اثاثوں کی مالیت 17 ارب یورو سے زیادہ ہے۔

ان میں جرمنی میں منجمد کیے گئے 2.2 ارب یورو کے اثاثے بھی شامل ہیں اور یوکرین کے حکام ان منجمد اثاثوں کو جنگ کے بعد اپنے ملک کی تعمیرِنو میں استعمال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

رینڈرزنے انٹرویو میں کہا کہ اگریورپی یونین کی طرف سے ضبط کردہ رقم مجرمانہ سرگرمی کا حاصل ہے، تو اسے یوکرین کے ہرجانے کے فنڈ میں منتقل کرنا ممکن ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رقم یوکرین کی تعمیرِنو کی مالی اعانت کے لیے کافی نہیں ہوگی۔ مغربی پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھرمیں روس کے مرکزی بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے 300 ارب یورو کے ذخائر منجمد کیے جا چکے ہیں۔

اس رقم کو ضمانت کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کو اس وقت تک ضمانت کے طور رکھا جاسکتا ہے جب تک روس یوکرین کے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیرنو میں رضاکارانہ طورپر شرکت پرآمادہ نہیں ہوجاتا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے سنہ 2014 میں کریمیا پر روس کے قبضے کے بعد سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لافروف سمیت 1236 افراد کے اثاثے منجمد کیے ہیں اور ان کے تنظیم کے رکن ممالک میں داخلے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے.

Comments

- Advertisement -