برسلز : یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر نے گورنرپنجاب کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کےمعاملے پر یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے مشن میں گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے نائب صدریورپی پارلیمنٹ سےملاقات کی ، پاکستانی سفیربرسلزظہیراسلم اورچوہدری پرویزاقبال لوسربھی ملاقات میں شریک تھے۔
نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے افغانستان میں امن کےلیے پاکستانی کردارکوسراہتے ہوئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کےمعاملے پر یقین دہانی کرادی۔
ملاقات میں مسئلہ کشمیراوربھارتی افواج کی امن کے خلاف سازشوں پربھی گفتگو کی گئی ، چوہدری محمدسرور نے کہا ڈاکٹر فابیوکےساتھ خوشگوارماحول میں ملاقات ہوئی ہے، پاکستان کےاراکین یورپی پارلیمنٹ سےبہترین تعلقات ہیں۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور بھارت امن دشمنوں کے ساتھ ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے معاملے میں ہم کامیاب ہوں گے ، جی ایس پی پلس کی وجہ سے پاکستان کو20ارب ڈالرزکافائدہ ہوچکاہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنارہا ہے، یورپی یونین کےتمام کنونشنزپرعملدرآمد پاکستان میں یقینی بنایاجارہا ہے۔