یورو کپ 2016، افتتاحی میچ میں فرانس نے رومانیہ کو ہرا دیا -
The news is by your side.

Advertisement

یورو کپ 2016، افتتاحی میچ میں فرانس نے رومانیہ کو ہرا دیا

پیرس : میزبان ٹیم نے یورو فٹبال کپ کا فاتحانہ آغاز کردیا، میزبان فرانس نے افتتاحی میچ میں رومانیہ کو شکست دے دی۔

frnce-2

گزشتہ روز پیرس کے اسٹیڈیم فرانس میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں رومانیہ اور فرانس مد مقابل آئے، کھیل کا آغاز ہوا تو پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا, ستاون ویں منٹ میں فرانس نے برتری حاصل کی جسے رومانیہ نے کچھ دیر میں برابر کردیا۔

FRAMCE 1

کھیل کے آخری لمحات میں فرانس نے دوسرا اور فیصلہ کن گول کرکے میچ جیت لیا۔

frnace

فرانس کی کامیابی میں فٹبالر ڈمیٹری پیٹ کے گول نے اہم کردار ادا کیا، کامیابی کے بعد فرانسیسی کوچ ڈی ڈائر دسچیمپس نے کہا کہ کامیابی کے لیے پہلا میچ جیتنا اچھا ہے۔

حکومت نے یورو فٹبال کپ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں جبکہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے مقابلوں کی سکیورٹی کے لیے 90 ہزار پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں