site
stats
کھیل

یورو کپ 2016: تشدد میں ملوث روسی شہریوں کو سزائیں

پیرس: فرانس میں جاری یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران تشدد میں ملوث روسی باشندوں کو سزائیں سنادی گئیں، ان پر 2 سال تک فرانس میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فرانس کے شہر مارسے میں 11 جون کو ہونے والے انگلینڈ کے میچ سے قبل شہر میں ہنگاموں اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 3 روسی شائقین کو 1 سے 2 سال قید تک سزائیں سنا دی گئی ہیں جبکہ 2 سال تک فرانس میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔ 3 روسی شائقین پر شہر کی املاک تباہ کرنے، انہیں نقصان پہنچانے اور ان کی منصوبہ بندی کرنے پر سزائیں سنائی گئیں ہیں۔

یورو کپ 2016: انگلینڈ اور روس کا میچ 1-1 گول سے برابر

پولیس ذرائع کے مطابق روس کے فٹ بال سپورٹر ایسوسی ایشن کے سربراہ الیگزینڈر شپری جن سمیت تشدد کرنے والے مزید 20 روسیوں کو فرانس سے نکال دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top