بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

امریکی شہریوں کی بغیرویزایورپ سفرکی سہولت ختم

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: یورپی یونین کی پارلیمنٹ نےامریکی شہریوں کےبغیر ویزا یورپ سفر کرنے کی سہولت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی شہری آزادی کی کمیٹی نےیہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے خیر سگالی معاہدے پر رضامندی میں ناکامی پر کیا،جس کے تحت 5یورپی ممالک رومانیا،پولینڈ،قبرص،بلغاریہ اورکروشیا کےشہری بغیر ویزے امریکہ کاسفرکرسکتے تھے۔

خیال رہےکہ یورپی کمیشن نے3سال قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہا،لیکن اس حوالے سے کوئی قانونی قدم اٹھایاجانا باقی تھا۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں یورپی پارلیمنٹ کےارکان نے بھی امریکی شہریوں کو بغیر ویزا یورپ سفر کرنے کی سہولت ختم کرنے پر زور دیا تھا،تاکہ واشنگٹن اس حوالے سےاپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

واضح رہےکہ یورپی پارلیمنٹ کے بغیر ویزے کی سفری سہولت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیے جانے کے بعد امریکی شہریوں کو اگلے 12 ماہ یورپی ممالک جانے کے لیےاضافی سفری دستاویزات کی درخواست جمع کرانی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں