تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

یورپ ایران کو میزائلوں سے غیر مسلح کرنے کی کوشش نہ کرے، ایران

تہران : ایران نے یورپی ممالک کو تنبیہ کی ہے کہ ’اگر ایران کو میزائل کی تیاریوں سے روکا گیا تو اسلامی جمہوریہ اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کردے گا‘۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے ایران کو بیلسٹک میزائل پروگرام نہ روکنے کی صورت میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد ایران اور یورپی ممالک کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی ہے۔

[bs-quote quote=”ایران اپنی دفاعی پالیسی کے تحت میزائل پروگرام میں تبدیلی کرے گا” style=”style-20″ align=”left” author_name=”جنرل حسین سلامی” author_job=”ڈپٹی کمانڈر سپاہ پاسداران” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2019/02/51421276_801732500170297_2757348830570610688_n.jpg”][/bs-quote]

سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹہ کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین یا کوئی اور ملک ایران کو میزائلوں سے غیر مسلح کرنے کی کوشش کریں گے تو ہم اپنے بیلسٹک میزائلوں کی صلاحتیوں میں اضافہ کردیں گے۔

جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ’ایران پر میزائلوں کی رینج اور صلاحیتوں میں اضافے سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے، ایران اپنی دفاعی ضروریات کے مطابق میزائل ٹیکنالوجی تیار کرے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی بھی کرے گا‘۔

مزید پڑھیں : ایران کا طویل فاصلے پر مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

خیال رہے کہ ایران نے 2 فروری کو انقلاب کے 40 ویں سالگرہ پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس طویل فاصلے پر مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، میزائل 1300 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع عامر ہتامی کے مطابق ایران میں انقلاب کے 40 برس مکمل ہونے پر دس روزہ جشن منایا جارہا ہے، 1300 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والا کروز میزائل کم اونچائی پر بھی پرواز کرسکتا ہے اور اپنے ہدف کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں : مذاکرات کی ناکامی پر ایران نئی پابندیوں کیلئے تیار رہے، فرانسیسی وزیر خارجہ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فرانسیسی وزیر خارجہ جین لی ڈریان نے کہا تھا کہ ایران کو بیلسٹک میزائل پروگرام روکنا ہوگا اگر مذاکرات بے نتیجہ رہے تو ایران نئی پابندیوں کیلئے تیار رہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فرانس سمیت یورپی یونین کے دیگر ممالک بھی ایران کے خلاف نئی پابندیاں کرنے پر غور کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -