جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

’یورپ اب امریکا کی ترجیح نہیں رہا، اپنی بقا کی جنگ خود لڑنا ہو گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی کاجا لاس نے کہا ہے کہ یورپ اب امریکا کی ترجیح نہیں رہا اس لیے اپنی بقا کی جنگ خود لڑنا ہو گی۔

برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کاجا کالاس نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی عارضی نہیں بلکہ مستقل ہے تاریخ میں وہ طاقت زندہ نہیں رہی جس نے سلامتی دوسروں پر چھوڑی۔

کاجا کالاس نے کہا کہ نیٹو کو اپنی طاقت برقرار رکھنے کےلیے مزید یورپی بننا ہو گا طاقت کے ذریعے دنیا کو کنٹرول کرنے کے خطرات حقیقی ہیں، امریکا اتحادی رہے گا مگر یورپ کو دفاعی حکمت عملی خود بنانا ہو گی۔

امریکی صدر ٹرمپ گرین لینڈ معاملے پر نیٹو سے مطمئن ہوگئے، اس سلسلے میں نیا فریم ورک طے پا گیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو سے مفاہمت ہوگئی، یورپی ملکوں پر مزید ٹیرف عائد نہیں کروں گا۔

مجوزہ حل امریکا اور تمام نیٹو ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ گرین لینڈ سے متعلق ’’گولڈن ڈوم‘‘ منصوبے پر مزید مذاکرات جاری ہیں۔

گولڈن ڈوم پر جیسے ہی پیش رفت ہوگی نئی معلومات جاری کی جائیں گی، گرین لینڈ اور آرکٹک پر ہونے والا ممکنہ معاہدہ نیٹو کے دائرہ کار میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ پر مذاکرات کی براہِ راست نگرانی میں خود کروں گا، نائب صدر جے ڈی وینس گرین لینڈ پر مذاکراتی عمل کا حصہ ہوں گے۔

گرین لینڈ پر نیٹو سے مذاکرات کی قیادت وزیر خارجہ مارکو روبیو کرینگے۔ خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ضرورت کے مطابق دیگر حکام بھی مذاکرات میں شامل کیے جائیں گے۔ گرین لینڈ پر امریکی مذاکراتی ٹیم براہ راست مجھے رپورٹ کرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں