پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ترک سیکورٹی فورسزنے پناہ گزینوں کویونان جانے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی: ترک سکورٹی فورسز نے سیکڑوں پناہ گزینوں کو یونان جانے سے روک دیا، تارکین وطن زمینی راستے سے یونان جانا چاہتے تھے۔

ترکی نے بیس لاکھ تارکین وطن کو پناہ دے رکھی ہے، تاہم مشکل حالات اور پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث حالات سخت سے سخت ہوتے جارہےہیں، تارکین وطن کی اکثریت یورپ جانے کی خواہشمند ہے جہاں ان کا خیال ہے وہ ایک بہتر زندگی حاصل کرسکتے ہیں۔

سمندری راستے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے سیکڑوں پناہ گزین رواں سال سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں، جس کے بعد اب پناہ گزینوں خشکی کے راستے یورپ جاناچاہتے ہیں۔

شامی ریفیوجی کا کہنا تھا کہ وہ سمندر میں ڈوب کر مرنا نہیں چاہتے، ترکی میں کوئی زندگی نہیں نہ ہی کوئی روزگار ہے۔

منگل کے روز بھی ترک ساحل کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے بائیس افراد جان کی بازی ہارگئے تھے، ترک سکورٹی فورسز نے پناہ گزینوں کو یونان جانے سے روک دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں