تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

یورپ میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج، تین افراد ہلاک

لندن/ جرمنی : برطانیہ سمیت پورے یورپ میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا، مختلف حادثات میں تین افراد کی جان سے گئے، پانچ سو اسکول بھی بند کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ بدستور برفباری کی لپیٹ میں ہے، کئی گھنٹوں سے جاری برفباری نے نظام زندگی منجمد کردیا ہے۔ اٹلی اور جرمنی میں بھی سردی نے قلفی جما دی۔

امریکا کے کئی علاقوں میں بھی برف کا راج ہے۔ سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے یورپ کو منجمد کر دیا۔ برطانیہ میں ہر طرف برف ہی برف نظر آرہی ہے۔

پارہ منفی پندرہ ڈگری تک جا پہنچا۔ کینٹ میں سنو ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک گئے، موسم کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پانچ سو اسکول بھی بند کر دیئے ہیں۔

اٹلی میں بھی ٹھنڈے ٹھار موسم کو انجوائے کیا جا رہا ہے۔ میونخ میں ٹھنڈے یخ پانی میں سوئمنگ کی جانے لگی، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بھی برف کے ڈیرے ہیں۔ سیکریمنٹو میں شاہراہیں، مکانات، گراؤنڈ برف سے ڈھک گئے۔

Comments

- Advertisement -