اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

یورپی ممالک کے فوجی دستے گرین لینڈ پہنچنا شروع، وائٹ ہاؤس کا ردعمل بھی آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

(16 جنوری 2026): یورپی ممالک کے فوجی دستے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے، جس پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یورپی ممالک کے فوجی دستے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہو گئے، فرانس، جرمنی، ناروے اور سویڈن کی جانب سے اس آرکٹک جزیرے کی سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے محدود تعداد میں فوجی بھیجے گئے ہیں۔

اس اقدام کو ’ریکنائسنس مشن‘ یعنی ’جائزہ لینے والا مشن‘ قرار دیا جا رہا ہے، فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے کہا ہے کہ ابتدائی دستے کو جلد ہی زمینی، فضائی اور بحری اثاثوں کے ساتھ مزید مضبوط کیا جائے گا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ڈنمارک، گرین لینڈ اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات گرین لینڈ کے مستقبل پر کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے اور فریقین کے درمیان بنیادی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ یورپی فوجی دستوں کی تعیناتی صدر کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوگی اور نہ ہی گرین لینڈ کے حصول کے ہدف کو متاثر کرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں