اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

یورپی یونین نے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی یونین کے ارکان نے جی ایس پی پلس کو مزید 4 سال توسیع دینےکا فیصلہ کرلیا، یورپ کی جانب سے دی گئی موجودہ سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرتجارت گوہراعجاز کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے جی ایس پی پلس کو2027 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید ہے یورپی کونسل جلد اسکیم کے لیے قوانین کی حتمی منظوری دیدے گی.

گوہراعجاز نے بتایا کہ پاکستان کے لیے موجودہ جی ایس پی پلس کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہونی ہے۔ نگران وزیرتجارت کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ یوپی یونین ارکان پارلیمنٹ نے جی ایس پی قوانین کی تجدید کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 2027 تک ترجیحات کی عمومی اسکیم جی ایس پی پلس قوانین کی تجدید کا فیصلہ ہوا ہے۔ اس موقع پر اسکیم کے تحت پاکستان کے وعدوں کا اعادہ کرتا ہوں.

نگراں وفاقی وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ای یو ترقی پذیر ممالک سے تجارت کو آسان بنانے کے عزم پر پورا اتری.

اس حوالے سے یورپی یونین کی سفیر ریناکیونکا کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس پر فیصلے کے بجائے توسیع کی تجویزدی ہے، عین2023 کے اختتام پر فیصلے کے بجائے پہلے ہی توسیع کی تجویز دیدی گئی ہے۔

ریناکیونکا نے کہا کہ یورپی یونین ممبرممالک جلد جی ایس پی پلس پرحتمی فیصلہ کریں گے۔ توسیع کا تعلق پاکستان کی کارکردگی یا کسی اور رکن ملک سے نہیں۔ پاکستان کی کارکردگی کی مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں