جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی، معمول کے تعلقات ممکن نہیں رہے۔

گرین لینڈ اور ڈنمارک کے خلاف امریکی صدر کی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے، امریکی میڈیا نے یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کا باضابطہ اعلان اور اطلاق روک دیا ہے۔

سربراہ یورپی پارلیمنٹ ٹریڈ کمیٹی بیرنڈلانگے نے کہا کہ امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے پر کام روک دیا، ٹرمپ ٹیرف دھمکیوں کے باعث معاہدے پر پیش رفت ناممکن ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوئس ہمیں گھڑیاں بیچ کر اربوں ڈالر کماتے ہیں، ہمیں صرف تجارتی خسارہ ملتا ہے، ٹرمپ

بیرنڈلانگے نے کہا کہ خودمختاری، علاقائی سالمیت خطرے میں ہے، معمول کے تعلقات ممکن نہیں رہے، امریکی دھمکیوں سے یورپی یونین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسے حالات میں امریکا کیساتھ معمول کے مطابق کاروبار ممکن نہیں، امریکا کو محاذ آرائی کے بجائے تعاون کے راستے پر آنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

سربراہ یورپی پارلیمنٹ ٹریڈ کمیٹی بیرنڈلانگے کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ محاذ آرائی کی پالیسی تر ک کریں گے تب ہی بات آگے بڑھے گی۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ معاملے پر برطانیہ اوریورپی یونین کے 7 ملکوں پر اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی جبکہ گزشتہ دنوں اضافی 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔

گرین لینڈ دینے کیلئے”ہاں” کرینگے تو خوشی ہوگی اور”ناں” کرینگے تو یاد رہے گا، ٹرمپ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں