پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ صورتحال کو خطر ناک قرار  دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز(28 فروری 2026): سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو خطرناک قرار دے دیا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ عام شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔

اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا

کایا کالاس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین صورتحال پر قابو پانے کے لیے اپنے عرب شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ تاہم، سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر یورپی بلاک نے خطے سے اپنے غیر ضروری عملے کے انخلا کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے۔

خارجہ پالیسی کی سربراہ نے مزید بتایا کہ خطے میں موجود یورپی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے قونصلر نیٹ ورک کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں انہیں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں