ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

یورپی یونین کا نیا پناہ گزین اور مائیگریشن معاہدہ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (10 مئی 2026): یورپی یونین کا نیا پناہ گزینن اور ہجرت کا معاہدہ جون 2026 سے نافذ العمل ہونے جا رہا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کے جاری اعلامیہ کے مطابق یورپی ممالک میں نئے پناہ گزین اور ہجرت (مائیگریشن) معاہدے کا جون 2026 سے اطلاق ہونے جا رہا ہے۔

اس معاہدے کا مقصد نظام کو تیز، منظم اور موثر بنانا ہے۔ جس سے نئے فریم ورک کے تحت سرحدوں پر داخلے کی سخت جانچ پڑتال لازمی ہو جائے گی۔

معاہدے کا اطلاع ہونے کے بعد پناہ کی درخواستوں کے فیصلے پہلے سے کہیں زیادہ تیز کیے جائیں گے، تاکہ غیر قانونی طور پر رہنے و الے افراد کی شناخت اور ان کا فیصلہ جلد کیا جا سکے۔

اس معاہدے کا ایک کلیدی حصہ غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر یورپی یونین ممالک کے شہریوں کی ملک بدری کی شرح کو بڑھانا بھی ہے۔

اس کے لیے نیا واپسی فریم ورک اور یورپی یونین کی سطح پر محفوظ ممالک کی فہرست ترتیب دی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی قاننونی راستہ اختیار نہیں کرتا تو تیزی سے اسے یورپ بدر واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

May be an image of text

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں