(22 جولائی 2026): بھارتی اداکارہ ایوا گروور نے بولی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کے سوتیلے بھائی حیدر علی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوا گروور حیدر علی کی سابقہ اہلیہ ہیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں سابق شوہر کی موجود حالت کے بارے میں بات کی، جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔
ایوا گروور کے مطابق عامر خان کے سوتیلے بھائی حیدر علی اس وقت انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، جس سے ان کی صحت اور بقا سے متعلق خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لارنس بشنوئی گینگ کی عامر خان کو جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی
بھارتی اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ سابق شوہر اس وقت بغیر کسی مستقل گھر کے رہ رہے ہیں اور انہیں ایک وقت کے کھانے کیلیے بھی جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ ایک شدید ذہنی بیماری کا شکار ہیں، اور جب ان کی شادی ہوئی تھی تو وہ اس بیماری سے ناواقف تھیں۔
سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ آج حیدر علی کی حالت اچھی نہیں ہے، ان کے پاس نہ گھر ہے اور وہ کھانے تک کیلیے محتاج ہیں، کبھی کوئی انہیں کسی چھوٹے سے مکان میں رہنے دیتا ہے تو کبھی کوئی دوست ان کی مدد کر دیتا ہے۔
’مجھے دکھ ہوتا ہے۔ جو ہوا سو ہوا، لیکن وہ کبھی میرے شوہر تھے۔ وہ ایسے لوگوں میں گھرے ہوئے ہیں جو انہیں مسلسل شراب پلاتے رہتے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ میں صرف یہ دعا کرتی ہوں کہ جب بھی ان کا وقت آئے، انہیں سکون ملے۔ انہوں نے بہت کچھ سہا ہے۔‘


