بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

زخمی فلسطینیوں کا رفح بارڈر کے ذریعے انخلا دوبارہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

رام اللہ: غزہ سے زخمی اور بیمار فلسطینیوں کے طبی انخلا کا عمل ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے، جو چند روز قبل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رفح کراسنگ کے راستے مریضوں کی منتقلی دوبارہ بحال کی گئی ہے۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق یہ کارروائی ڈبلیو ایچ او اور متعلقہ حکام کے تعاون سے انجام دی گئی۔

ادارے کے مطابق اس مرحلے میں 27 مریضوں اور ان کے 42 تیمارداروں کو غزہ سے مصر منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے ہسپتال سے ایمبولینسز کے ذریعے رفح بارڈر تک پہنچایا گیا، جہاں سے انہیں بیرونِ ملک علاج کے لیے روانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او نے 6 اپریل کو ایک فلسطینی اہلکار کی ہلاکت کے بعد انخلا کا عمل روک دیا تھا۔ ادارے کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے شہریوں اور امدادی کارکنوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

’جلد تمہارے ساحل پر کافی پئیں گے‘ اسرائیلی طیاروں سے پمفلٹ گرائے گئے

یاد رہے کہ رفح کراسنگ غزہ کے رہائشیوں کے لیے واحد زمینی راستہ ہے جس کے ذریعے وہ اسرائیل سے گزرے بغیر بیرونِ ملک جا سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں