جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

وزیراعظم آفس کے 4 اسٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم آفس کے 4 اسٹاف ممبرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں معمول کےمطابق عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 4 اسٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے والےاسٹاف ممبرز کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے اور عملے کے تمام ارکان و افسران کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

پاکستان میں مہلک وبا کے پھیلاؤ کے بعد پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا وائرس کے کیسز پہلی بار رپورٹ ہوئے ہیں، پی ایم ہاؤس میں احتیاطی تدابیر کے تحت ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

+ posts

عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر

مزید خبریں