تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

بلال قریشی بھی مریم نواز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ‘بھروسہ’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان اداکار بلال قریشی بھی مریم نواز کی خوبصورتی پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

مسلم لیگ نواز کی مرکزی رہنما مریم نواز میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت تو بنتی ہی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں مریم نواز کی ڈریسنگ کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین ان کی تصاویر کو خوب سراہا رہے ہیں جس میں اداکار بلال قریشی بھی شامل ہیں۔

پاکستانی اداکار بلال قریشی نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی میں لی گئی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کردیں۔

اداکار نے انسٹاگرام پر مریم نواز کی دلکش تصاویر شیئر کیں اور تعریف کے پل باندھ دئیے، بلال قریشی نے کہا کہ ‘کوئی شک نہیں کہ مریم نواز انتہائی حَسین لگ رہی ہیں’۔

واضح رہے کہ قیمتی لباس، جوتے اور ہینڈ بیگز کی وجہ سے بھی مریم نواز کے چرچے زباں زد عام ہوتے ہیں لیکن بیٹے جنید صفدر کی شادی میں ان کی تیاری اور خوبصورتی کے آگے دلہن کی چمک دمک بھی ماند پڑگئی۔

Comments

- Advertisement -