تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارت کے ہاتھی بھی شرابی، ٹُن ہوکر کئی گھنٹے سوتے رہے

بھارت جیسے سیکولر ملک میں شراب عمومی طور پر پی جاتی ہے لیکن اب تو وہاں کے ہاتھی بھی شرابی ہوگئے ہیں، درجنوں ہاتھی دیسی شراب پی کو ٹُن ہوگئے۔

یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے جنگل میں پیش آیا جہاں 24 ہاتھی دیسی شراب غٹاغٹ پی گئے اور پھر اس کے نشے میں ٹُن ہوکر گھنٹوں سوتے رہے، یہ شراب ہاتھیوں کو اتنی چڑھی انہیں جگانے کے لیے محکمہ جنگلات کے عملے کو ڈھول پیٹنا پڑے۔

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب قریبی گاؤں کے لوگ شیلپاڈا کے جنگل میں شراب بنانے گئے تو وہاں انہوں نے ہاتھیوں کے ایک جُھنڈ گہری نیند سوتے دیکھا، ان کے قریب ہی وہ برتن رکھے تھے جن میں پانی بھر کر نشہ آور پھولوں کا عرق نکالنے کے لیے ڈالا جاتا ہے اور اس عرق کو دیسی شراب میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مقامی دیہاتیوں کے مطابق ہم صبح 6 بجے جنگل گئے تو برتن ٹوٹے پڑے تھے اور ان میں موجود پانی غائب تھا جب کہ قریب ہی بہت سارے ہاتھی پڑے سو رہے تھے ہم تب ہی سمجھ گئے کہ انہوں نے یہ نشہ پی لیا ہے جس کے نتیجے میں یہ سو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دیسی شراب مکمل طور پر تیار بھی نہیں ہوئی تھی، ہم نے ہاتھیوں کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں اٹھے جس کے بعد محکمہ جنگلات کو آگاہ کیا گیا اور سرکاری اہلکاروں نے آکر ہاتھیوں کو جگانے کی کوشش کی ناکامی پر ان کے قریب جاکر ڈھول پیٹے جس پر ہاتھی اٹھے اور جاگنے کے بعد جنگل میں اپنے اپنے مسکن کی راہ لی۔

تاہم محکمہ جنگلات کے افسر نے اس حوالے سے واضح رائے دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہاتھی واقعی وہ نشہ آور عرق پی کر مدہوش ہوئے تھے یا نہیں، ہوسکتا ہے وہ بس معمول کے مطابق ویسے ہی سو رہے ہوں۔

Comments

- Advertisement -