The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں روز 35افراد کے اغوا ،11 افراد کے قتل، 9خواتین اور 3 بچوں سے زیادتی کاانکشاف

لاہور : پنجاب میں‌ روزانہ 35افراد کے اغوا، 11افراد کے قتل، 9خواتین اور 3بچوں سے زیادتی کا انکشاف سامنے آٰٰیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ افرادکے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں‌ روزانہ اغوا، قتل اورزیادتی کے واقعات نے پولیس کارکردگی کاپول کھول دیا، پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں روزانہ 35 افراد کے اغواکے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ روز 11افراد کے قتل،9خواتین کی عصمت دری اور 3بچوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا۔

پولیس ریکارڈ میں کہا گیا یکم جنوری سے30 جون تک 6ہزار 448 افراد اغوا ہوئے جبکہ اس دوران 2 ہزارسے زائد افراد قتل ہوئے اور ایک ہزار 5 سو سے زائد خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران 6 سو70بچوں سے زیادتی کے واقعات ہوئے۔

ترجمان پولیس نایاب حیدر کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ افرادکے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہے جبکہ جرائم کی شرح میں کمی کے لیے آئی جی پنجاب کرائم میٹنگز کررہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں