بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

ایران کے خارگ جزیرے میں ہر فوجی ہدف کو مکمل طور پر مٹا دیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے تیل کے اہم جزیرے ‘خارگ جزیرہ’ پر ہر فوجی ہدف کو مکمل طور پر مٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ خیز بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے "تاج کے ہیرے” کہلائے جانے والے جزیرہ خارک پر موجود تمام فوجی اہداف کو مکمل طور پر نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

جزیرہ خارک ایران کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ٹرمینل ہے، جہاں سے ایران کی تیل کی برآمدات کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس فوجی آپریشن کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ بین الاقوامی تجارت کے لیے کھول دے۔

آبنائے ہرمز، جو دنیا میں تیل کی تجارت کا اہم ترین راستہ ہے، اس وقت ایرانی مداخلت کی وجہ سے دیگر ممالک کی برآمدات کے لیے تقریباً بند ہے۔

اس حملے کے بعد خطے میں ایک وسیع تر جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ایران نے پہلے ہی خلیجی ریاستوں کو خبردار کر رکھا تھا کہ اگر اس کے جزیرہ خارک پر حملہ ہوا تو وہ جوابی کارروائی میں ان تمام ممالک کے توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ بہت جلد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل کے ٹینکرز کو تحفظ فراہم کرنا شروع کر دے گی۔

پینٹاگون نے مشرقِ وسطیٰ کی جانب ایک ‘میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ’ اور مزید جنگی بحری جہاز روانہ کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور خطے میں براہِ راست فوجی تصادم کا شدید امکان پیدا ہو گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں