The news is by your side.

Advertisement

’بلاول کے خاندان کیساتھ شہباز شریف کا کرپشن الائنس سب کو پتہ ہے‘

لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے صدر مسلم لیگ نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر کی تصاویر پر سیاست کرنے والوں کا دوغلہ پن قوم کے سامنے آگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کے خاندان کے ساتھ آپ کا کرپشن الائنس سب کو پتہ ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر کی تصاویر پر سیاست کرنے والوں کا دوغلہ پن قوم کے سامنے ہے، بلاول کے والد کا پیٹ پھاڑنے کی شوبازی بھی آپ فرما چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک دوسرے سے دست و گریباں آج کرپشن بچانے کےلیے بغل گیر ہیں، اپنی کرپشن بچانے کےلیے جتنی گراوٹ کا شکار آپ ہیں اس سے زیادہ نہیں گرسکتے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کا کہنا تاھ کہ ججز اور انصاف کی باتیں کم از کم چھوٹے میاں کے منہ پر نہیں جچتی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ بات نکلی ہے تو پھر دور تلک جائے گی، جسٹس قیوم تو یاد ہی ہوں گے، سپریم کورٹ پر چڑھائی کرنے والے بڑے میاں بھی یاد ہوں گے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ نظام عدل کا جس قدر مذاق آپ لوگوں نے اڑایا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں