تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آرٹیکل 5 کی آج تک مکمل تشریح نہیں کی گئی: سابق اٹارنی جنرل

اسلام آباد: سابق اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 5 کا استعمال کرنا اچھی اسٹریٹجی تھی، آرٹیکل 5 کی آج تک مکمل تشریح نہیں کی گئی، کیس مضبوط نہیں ہے مگر یہ معاملہ عدالت میں سنا ضرور جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسمبلی میں بتایا کہ آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی گئی، آرٹیکل 5 کا استعمال کرنا اچھی اسٹریٹجی تھی۔

انور منصور کا کنا تھا کہ آرٹیکل 5 کی آج تک مکمل تشریح نہیں کی گئی، قومی اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کال ہوں گے تو کیئر ٹیکر حکومت ضروری ہے، لیڈر آف اپوزیشن اور لیڈر آف دی ہاؤس کیئر ٹیکر حکومت بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیس مضبوط نہیں ہے مگر یہ معاملہ عدالت میں سنا ضرور جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ آج پارلیمنٹ کے اہم ترین اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرتے ہوئے اسے آئین کے منافی قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -