تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو ایک اور مقدمے میں 7 سال قید کی سزا

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو چیریٹی فنڈ میں غیرقانونی طریقے سے رقم جمع کرنے پر 7 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عطیات کی رقم جمع کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ایک اور مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنادی ہے، خالدہ ضیاء کرپشن کے الزامات پر پہلے ہی 5 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

خالدہ ضیاء کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعطم اور ان کی جماعت کے خلاف ان اقدامات کا مقصد دسمبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل اپوزیشن کو کمزور کرنا ہے، دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف عدالت میں الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی علالت کے باعث عدم موجودگی میں ہی سزا سنائی جبکہ ان کے وکیل شفاف انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے سماعت کے دوران ہی عدالت سے باہر آگئے تھے۔

خالدہ ضیاء کے خلاف عدالتوں میں بدعنوانی تشدد کے الزام میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں جس کے بارے میں ان کی جماعت کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات انتقامی کارروائی کے تحت بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں‌ انتقامی سیاست کی انتہا، خالدہ ضیاء کے بیٹے کو عمرقید، 19 سیاسی مخالفین کو سزائے موت

واضح رہے کہ رواں ماہ بنگلہ دیشی عدالت نے حسینہ واجد پر گرنیڈ حملہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

خیال رہے کہ خالدہ ضیاء کے شوہر ضیاء الرحمان سابق ملٹری چیف اور بنگلہ دیش کے صدر بھی رہ چکے تھے جنہیں 1981 میں قتل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -