بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

بگ باس سے مشہور ہونے والی اداکارہ مندانہ کریمی پیا گھر سدھار گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بگ باس سیزن 9سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ مندانہ کریمی نے کورٹ میرج کے بعد بھارتی رسموں رواج کے مطابق شادی کی رسومات انجام دے لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ مندانہ کریمی نے اپنے پرانے دوست گورو گپتا سے شادی کرلی ہے، اس سے قبل جنوری میں انھوں نے گورو گپتا سے کورٹ میرج کی تھی لیکن مندانہ کریمی کی خواہش تھی انکی شادی ایک روایتی ہندوستانی رسموں رواج کے مطابق ہو۔

mandna

گزشتہ رات بھارتی اداکارہ مندانہ کریمی کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ ، ٹی وی انڈسٹری کے اداکاروں اور دوستوں نے شرکت کی، مندانہ کریمی دلہن کے روپ میں بہت خوبصورت لگ رہی تھی، انھوں نے روایتی سرخ جوڑا زیب تن کیا۔

And yesterday this happened #mangoesgupta #myforever ❤️

A post shared by Mandanakarimiofficial (@mandanakarimi) on

big-boss-post-1

mandan-12

اس سے قبل ہفتے کو مہندی کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور انکی اہلیہ میرا راجپوت نے شرکت کی۔

big-boss

m-11

@eye.salima @therealrockskapur @ambarhamid #jerome #mangoesgupta

A post shared by Mandanakarimiofficial (@mandanakarimi) on

ماہ جنوری میں بھارتی اداکارہ مندانہ کریمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گورو گپتا کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ انہوں نے گورو گپتا کے ساتھ شادی کر لی ہے، جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور اچھی زندگی کیلئے دعائیں بھی دی گئیں۔

12233

انہوں نے انسٹا گرام پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے اہل خانہ کی موجودگی میں کورٹ میرج کر لی ہے۔

Mandana Gupta ❤️

A post shared by Mandanakarimiofficial (@mandanakarimi) on

D day

A post shared by Mandanakarimiofficial (@mandanakarimi) on

اداکارہ مندانہ کریمی کا تعلق ایران سے ہے اور ایرانی اور بین الاقوامی کمرشل کرنے کے بعد 2015 میں تین ماہ کے معاہدے پر ممبئی ایک پراڈکٹ کی ماڈلنگ کیلئے آئیں لیکن اب تک ممبئی میں ہی سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں