کراچی : رینجرز نے نوے روزہ تحویل مکمل ہونے کے بعد سابق چئیرمین فشریز نثار مورائی کو پولیس کے حوالے کردیا،ملزم پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں.
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین فشریزکورینجرز نے نوے روزہ تحویل مکمل ہونے کے بعد ڈیفنس انویسٹی گیشن پولیس کےحوالےکردیا، نثارمورائی پرچیئرمین اسٹیل مل سجادشاہ کےقتل کاالزام ہے،سجادشاہ کوانیس سو اٹھانوے میں ڈیفنس میں قتل کیاگیاتھا.
شابق چیئرمین فشریز نثارمورائی پرکرپشن کےسنگین الزامات ہیں،ان پراسلحہ اسمگلنگ کابھی الزام ہے،ذرائع کے مطابق نثارمورائی نےتفتیش میں اہم شخصیات کےنام بتائےہیں.
یاد رہے رواں سال مارچ کے مہینے میں گینگ وار کے ملزمان سے تعلق اور کرپشن کے الزامات پر پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثارموارئی کوگرفتارکیاگیاتھا.
واضح رہے کہ سابق چیئرمین فشریز کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے سنگین الزامات کے تحت اسلام آباد سے اپنی تحویل میں لیا تھا.
نثار مورائی پر الزام ہے کہ وہ فشریز سے تین سو کے لگ بھگ گھوسٹ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 35 کروڑ روپے ماہانہ لیتے رہے ہیں۔