واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو کو امریکا کے وزیر خارجہ کے طور پر منتخب کرلیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پومپیو کو گذشتہ ماہ وزیر خارجہ کا قلمدان سوپنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس میں گذشتہ ماہ عہدوں میں غیر معمولی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو کی بطور وزیر خارجہ تصدیق کردی۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹ کی جانب سے پومیو پر الزامات عائد کیے گئے تھے کہ مائیک پومپیو کی مسلمان مخالف مہم میں مصروف رہے ہیں۔
امریکی سینیٹ میں وزیر خارجہ کے لیے ووٹنگ کروائی گئی تھی انتخابی عمل میں 57 سینیٹرز سے شرکت کی تھی جس میں 42 ارکان سینیٹ نے مائیک پومیو کے حق میں فیصلہ دے کے بطور وزیر خارجہ منتخب کرلیا۔
Mike Pompeo has been sworn in today as the 70th U.S. Secretary of State. pic.twitter.com/hJVQnV27Po
— Heather Nauert (@statedeptspox) April 26, 2018
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے جوہری معاہدے پر میرے اور ریکس ٹیلرسن سے درمیان اختلافات ہوگئے ہیں۔
جس کے بعد امریکی صدر نے ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ٹویٹر پر بیان دیا تھا کہ انہیں ہٹانے کا فیصلہ میرا اپنا ہے، مائیک پومپیو اس عہدے پر بہترین کام کریں گے، البتہ ریکس ٹلرسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں عمدہ خدمات انجام دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کی سربراہی کے لیے مائیک پومپیو کی جگہ پر ان کی ڈپٹی گینا ہاسپل لیں گی۔ گینا ہاسپل اس عہدے پر آنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ ٹویٹ ریکس ٹلرسن کے دورہ افریقا سے واپس آتے ہی سامنے آیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم عہدوں میں ہونے اس تبدیلی کے حوالے سے کسی قسم کی وضاحت دینے سے بھی گریز کیا تھا، البتہ ان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذکورہ فیصلہ سامنے آیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔