تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سابق چیف جسٹس(ر)ناصرالملک نگراں وزیراعظم ہوں گے

اسلام آباد : نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر)ناصر الملک کے نام کا اعلان کردیا گیا، وزیر اعظم نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئےنام ایساہےجس پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے وزیراعظم کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا اعلان  کردیا ، سابق چیف جسٹس جسٹس(ر)ناصرالملک نگراں وزیراعظم ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ آج واقعی جمہوری سفرکیلئےانتہائی اہم دن ہے، تمام جماعتوں کامشکورہوں جنہوں نےہماراساتھ دیا، نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق خوش آئند ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خوشی ہوئی فیصلہ ہوگیا ہم اپنامستقبل خودطےکرتےہیں، پارلیمنٹ کی بالادستی مقدم ہے، فیصلے پارلیمنٹ ہی کرتی ہے، امید ہے جو بھی پارٹی الیکشن جیت کر آئے گی،مسائل حل کرے گی، تمام فیصلے پارلیمنٹ سےہوتے ہیں کہیں اور سے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 6ناموں میں سے4شارٹ لسٹ ہوئے، جن میں پھر2نام فائنل کیے، کسی کے نام پراعتراض نہیں تھا لیکن انتخاب صرف ایک کاکرنا تھا، آخری وقت میں ناصرالملک کانام پیپلزپارٹی نے پیش کیا لیکن پی ٹی آئی کواعتمادمیں نہیں لیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خورشید شاہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج مستقبل کے جمہوری سفرکیلئےاہم دن ہے، نگراں وزیراعظم کے نام پراتفاق رائے ہوا ہے، نگراں وزیراعظم کیلئےنام ایساہےجس پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔


مزید پڑھیں :  نگراں وزیراعظم پر وزیراعظم اورخورشیدشاہ میں ڈیڈلاک ختم


اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کی انتہائی اہم ملاقات کے  نگراں وزیراعظم کے  نام پر ڈیڈلاک ختم ہوگیا تھا۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، وزیر اعظم کے ساتھ ساڑھے بارہ بجے مشترکہ پریس کانفرنس میں نام  کا اعلان ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں رہنماﺅں میں 5 ملاقاتیں ہو چکی ہیں جن میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا تھا۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے  نگراں وزیراعظم  کیلئے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام سامنے آئے ہیں جب کہ حکومت نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کیے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -