تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے ہی بیٹوں اور پوتوں پر مقدمہ درج کرادیا

خیرپور : سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ نے اپنے بیٹوں اور پوتوں کے خلاف زمین پر قبضے کا مقدمہ درج کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے پریالو تھانے میں زمین پر قبضے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں غوث علی شاہ نے اپنے بیٹے شبیر حیدر اور علی حیدر شاہ کو نامزد کیا۔

87 سالہ غوث علی شاہ نے زمین پر قبضے کے مقدمے میں اپنے پوتوں قربان، نواز علی، جعفر شاہ اور انکے ماموں زاد بھائی کو بھی نامزد کیا ہے۔

مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے موقف اختیار کیا کہ اپنی ملکیت بیوی کو تحفے میں دینا چاہی تو میرے بیٹوں اور پوتوں نے دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر کے متن میں غوث علی شاہ نے کہا کہ بیٹوں اور پوتوں کی طرف سے میرے باغ کے پیسے بھی پڑپ کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزم جعفر شاہ سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

میرے بیٹوں نے مجھے قتل کرنے کی سازش رچائی، سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا انکشاف

بعدازاں سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ نے اپنے بیٹوں پر قتل کی سازش رچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے جائیداد سے جو حصّہ دینا تھا وہ دے چکا ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ نے اپنے بیٹوں اور پوتوں پر مقدمہ درج کرانے سے متعلق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پہلی بیوی اور بچوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

غوث علی شاہ نے کہا کہ خواہش تھی کہ بیٹے میرے نقشے قدم پر چلیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے بیٹے کو زمین اور فلیٹس سنبھالنے کےلیے دئیے اور چھوٹا بیٹا سمجھانے کے بعد اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیکر آگیا اور میرے اور ماں کی اجازت کے بغیر زمین فروخت کردی۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے اپنی اولاد کو جائیداد سے جو حصّہ دینا تھا وہ حصّہ دے چکا ہوں لیکن اب میری جائیداد کو نافرمان اولاد فروخت کرنے کی کوشش میں ہے۔

Comments

- Advertisement -