کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پڑوسی ملک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک طرف سے حملہ کرے گا تو ہم ہر طرف سے حملہ کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت ماضی میں بھی کئی بار جنگ کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔
[bs-quote quote=”دو ہزار دو میں فوج سرحد پر لا کر بھارت کو اپنے ہی عوام سے ذلیل ہونا پڑا تھا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]
سابق صدر کا کہنا تھا کہ کارگل میں ہم نے بھارت کو گردن سے دبوچ لیا تھا، آج بھی وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہے، اگر وہ ایک طرف سے حملہ کرے گا تو ہم ہر طرف سے حملہ کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ 2002 میں بھارت نے جنگ کے لیے اپنی فوج کو سرحد پر لگا دیا تھا، ہم نے بھی اپنی فوج سرحد پر لگادی تھی، پھر بھارت کو اپنے ہی عوام سے ذلیل ہونا پڑا۔
یاد رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے آج بھارتی آرمی چیف کو مشورہ دیا ہے کہ ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بہتر ہوگا بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے وِژن کو فالو کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر
گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت کے لیے ہمارا پیغام واضح ہے، وہ جان لے، پاکستان بدل رہا ہے جنگ ہوئی تو فوجی ردِ عمل بھی مختلف ہوگا، بھارت پاک فوج کوکوئی بھی سرپرائز نہیں دے سکتا، سرپرائز ہم دیں گے۔