ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

سابق اہلیہ پر بدکردار ہونے کا الزام لگانے والے شہری پر بھاری جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 جون 2026): سپریم کورٹ نے سابق اہلیہ پر بدکردار ہونے کا الزام لگانے والے شہری پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

سپریم کورٹ نے ایک کیس کا 9 صفحات پر مشمتل فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالتی عمل کا غلط استعمال کرنے والے سابق شوہر پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور حکم دیا کہ سابق شوہر 30 دن کے اندر جرمانے کی رقم اپنی سابقہ اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا کہ جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں فیملی کورٹ کے ذریعے وصول کیا جائے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سابق شوہر نے سابق اہلیہ پر بدکردار ہونے کا الزام لگایا جس کا مقصد خاتون کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری بیوی کی بازیابی کیلیے عدالت جانے والا شوہر جرمانہ کروا بیٹھا

اس میں کہا گہا کہ خلع لینے اور عدت مکمل کرنے کے بعد خاتون کو دوسری شادی کا مکمل حق حاصل ہے، خلع کے بعد دوسری شادی کرنے کیلیے خاتون کو سابق شوہر سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، جھوٹے فوجداری مقدمات اور کردار کشی کا مقصد صرف دباؤ ڈالنا ہوتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ خواتین کے خلاف مقدمہ بازی کو ہراساں یا تذلیل کرنے کیلیے بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جا سکتا، ملک بھر کی عدالتیں نکاح کے تنازعات میں قانون کے غلط استعمال پر ہوشیار رہیں، بدنیتی پر مبنی مقدمہ بازی روکنا عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں