بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

امریکا نے ایران کی سابق نائب صدر کے اہل خانہ کے ویزے منسوخ کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (11 اپریل 2026): امریکا نے ایران کی سابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے اہل خانہ کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کی خواتین اور خاندانی امور کی سابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے اہل خانہ کی رہائشی حیثیت (ویزے) منسوخ کر دی ہے۔

مارکو روبیو نے ایکس پر کہا کہ انہوں نے معصومہ ابتکار کے بیٹے عیسیٰ ہاشمی، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں، ان افراد کو امریکا میں رہنے اور غیر معمولی مراعات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جانی چاہیے تھی۔

ان کے مطابق یہ افراد اس وقت امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں ہیں اور ان کی ملک بدری کے عمل کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مرحوم ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب، ایرانی میڈیا نے قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تردید کی تھی کہ گرفتار کی گئی دو خواتین کا قدس فورس کے مرحوم سربراہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں