پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

آریان خان کو گرفتار کرنے والے بھارتی افسر نے شاہ رخ خان پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(26 ستمبر 2025): بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے فلم ساز آریان خان کو 2021 میں منشیات کیس میں گرفتار کرنیوالے سابق پولیس افسر فلم شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق سابق انڈین نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) افسر سمیر وانکھیڑے نے آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز ’دی باسٹرڈز آف بالی ووڈ‘ کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں 2 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

ہتک عزت کے دعوے میں سابق پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ ویب سیریز جو کہ شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے بنائی، ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

سابق این سی بی افسر نے دعویٰ کیا کہ ویب سیریز ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، کیوں کہ مذکورہ سیریز میں ان جیسے افسر کے کردار کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے اور اس سے منشیات کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد کم ہوتا ہے۔

سابق افسر نے یہ بھی لکھا کہ آریان خان کے ساتھ ان کا قانونی معاملہ ابھی بمبئی ہائی کورٹ اور این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت میں زیر التوا ہے، اس لیے ایسی عکاسی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

مذکورہ افسر 2021 کے ایک مشہور کروز ڈرگ کیس میں آریان خان کی گرفتاری کے دوران این سی بی ٹیم کا حصہ تھے، سال 2021 میں این سی بی ٹیم نے ایک کروز شپ پر چھاپہ مارکر آریان خان اور دیگر بولی وڈ شخصیات کے بچوں اور لڑکیوں کو گرفتار کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ شپ پر آریان خان نے منشیات پہنچائی، انہوں نے ہی ڈرگ پارٹی منعقد کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں