نیویارک: مین ہٹن میں بر لبِ سڑک ایک مصری مسلمان کو ہراساں کرنے پر اوباما کے سابق مشیر اسٹیورٹ سیلڈووٹز کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد نیویارک میں مسلمان شخص کو ہراساں کرنے والے اوباما کے سابق مشیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ویڈیوز میں سیلڈووٹز کو مین ہٹن میں سائیڈ واک پر حلال فوڈ بیچنے والے ایک مسلمان کو بار بار ہراساں کرتے اور یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ اگر ہم نے چار ہزار فلسطینی بچوں کو مارا ہے تو بھی یہ ناکافی ہے۔
Stuart Seldowitz arrested. I’ve seen a few cases of Zionists facing consequences for hate crimes. Something is definitely changing. pic.twitter.com/dOdhLHvngj
— Jews Sans Frontieres (@jewssf) November 23, 2023
سیلڈووٹز کی گرفتاری شدید ہراسانی، نفرت انگیز جرائم، خوف زدہ کرنا، کام کی جگہ پر ہراساں کرنا جیسی دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیوررٹ سیلڈووٹز امریکی محکمہ خارجہ سے وابستہ رہ چکے ہیں اور سابق صدر اوباما کی قومی سلامتی کونسل میں جنوبی ایشیا ڈائریکٹوریٹ کا حصہ تھے۔
4 ہزار فلسطینی بچوں کا قتل بھی کافی نہیں، اوباما کے سابق مشیر کی شرمناک ویڈیو وائرل