پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجباربھٹی نے ماؤنٹ ایورسٹ سرکرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کھٹمنڈو : پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجباربھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سرکرلی اور ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) عبدالجبار کئی ہفتوں سے نیپال میں ہیں، انہوں نے 16 مئی کو بیس کیمپ سے ماؤ نٹ ایونٹ سر کرنے کیلئے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤ نٹ ایورسٹ سر کرلی۔

- Advertisement -

کرنل (ر) عبدالجبار دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤ نٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

عبدالجبار پاکستان میں براڈپیک،گشہ بروم ٹو،سپنگٹیک بھی سرکرچکے ہیں ۔

 

واضح رہے اس سے قبل نذیر صابر،حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرچکے ہیں، نذیر صابر نے 2000 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے فاتحین میں اپنا نام شامل کرایا تھا۔ وہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما بنے تھے جس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہو۔

اس کے بعد حسن سدپارہ نے 2011 اور ثمینہ بیک نے 2013 میں ایورسٹ کی بلندترین چوٹی سر کی تھی۔

یاد رہے اس سے قبل ایک بھارتی خاتون کوہ پیما نے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں دو بار ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، جو ان سے پہلے کبھی کسی خاتون نے نہیں کیا تھا۔

انشُو جمسینپا، جو دو بچوں کی ماں ہیں، اب تک مجموعی طور پر پانچ مرتبہ ایورسٹ کر سر کر چکی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں