site
stats
پاکستان

پاکستان کی سابق وزیراقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدے کے لئے واحد ایشیائی امیدوار

پاکستان کی سابق وفاقی وزیرثانیہ نشتراقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدے کے لئے واحد ایشیائی امیدوارہیں، ہائی کمشنربرائے مہاجرین کے عہدے پراس وقت پرتگال کے انٹونیوگوٹیررزفائز ہیں۔

ثانیہ نشترامراضِ قلب کی معالج ہیں اورپاکستان میں وفاقی وزیر بھی رہ چکی ہیں اس کے علاوہ پاکستان میں صحت کے حوالے سے ایک این جی او بھی چلا رہی ہیں۔

ہائی کمشنربرائے مہاجرین کے عہدے کے لئے اپلائی کرنے والی واحد غیر یورپی امیدوار ثانیہ ہیں جنہوں نے عالمی کونسل برائے والنٹیرلی ایجنسیز کی جانب سے اٹھائے جانے والے پانچ سوالوں کا جواب دینے کی حامی بھری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عموماً اس عہدے کے لئے امیدوار مہاجرین کے لئے امداد فراہم کرنے والے ممالک سے آتے ہیں تاہم ایک ایسے ملک سے کسی شخص کا اس عہدے پرفائرہونا جو کہ مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد کی میزبانی کئی دہائیوں سے کررہاہے واضح پیغام دے گا کہ اس مسئلے کا ہر شریک اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کے حوالے سے میرا پہلا تجربہ 1979 کا ہے جب میرے کچھ رشتے دارافغانستان سے ہجرت کرکے میرے گھرپشاور رہنے آئے تھے۔

ثانیہ نشترکے علاوہ تین اورافراد اس عہدے کے امیدوارہیں جن میں سے ایک save the children نامی این جی او کی سی ای او جاسمن وہٹ بریڈ ہیں، ڈنمارک کے سابق وزیراعظم ہیلے تھارننگ اور اقوام متحدہ ریلیف مشن کے سابق سربراہ فلیپو گرانڈی بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top