پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ’جس دن وزیراعظم چھوڑا مجھ سے بدتمیزی کسی نے نہیں کی تھی۔‘
سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہیلی کاپٹر آنے اور مجھ سے بدتمیزی کی خبر دیکھی تھی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا تھا اگر کوئی مجھ سے بدتمیزی کرتا تو یہ بالکل نہ سمجھیں کہ میں خاموش ہوکر بیٹھ جاتا۔‘
نیب سے متعلق عمران خان نے کہا کہ ’نیب ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا جن کے پاس پاور تھی انہوں نے ریلیف دیا ہم نہیں وہی ریلیف دے سکتے تھے۔‘
’مجھے ملک کی فکر ہے اس لیے فوری الیکشن کا مطالبہ کررہا ہوں‘
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’کچھ لوگوں کے لیے کرپشن کوئی چیز نہیں تھی شہباز شریف کو بڑا عقل مند سمجھا جاتا تھا یہ لوگ تو اپنے کیسز معاف کروانے میں لگے ہیں انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سارے سروے اٹھا کر دیکھ لیں پی ٹی آئی کا گراف اوپر جارہا ہے میں الیکشن کا مطالبہ اس کے لیے کررہا ہوں کہ مجھے ملک کی فکر ہے۔‘
’نواز شریف واپس آتے ہیں تو پنجاب حکومت انہیں گرفتار کرے گی‘
عمران خان نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف واپس آتے ہیں تو پنجاب حکومت انہیں بالکل گرفتار کرے گی، وہ عدالتی مفرور ہیں قانون کے مطابق انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
یہ پڑھیں: جنرل باجوہ نے عثمان بزدار کو ہٹا کر علیم خان کو وزیر اعلیٰ بنانے کا کہا تھا، عمران خان