بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

امریکی سینیٹر جان مکین کا سابق صدر آصف زرداری کو فون

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سینیٹر جان مکین کی سابق صدر آصف زرداری سےٹیلی فون پر گفتگو،آصف زرداری نے امریکی سینٹر سے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرکے کشمیر میں اپنے مظالم چھپانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی سینیٹر نے فون پر گفتگو میں امن و امان کے معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے جان مکین کو بتایا کہ پاکستان مذاکرات کےذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتاہےکیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ مذاکرات ہی اس مسئلہ کا حل ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان دہشت گردی اورانتہا پسندی کا شکار ہے،اس نے کبھی بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی،بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرکے کشمیر میں اپنے مظالم چھپانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے بغیر بھارت سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روزوزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ کوئی بھی واقعہ ہوتے ہی اس کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کردینا ذمہ دارانہ رویہ نہیں،بھارت کو پاکستان پر الزام عائد کرنے سے قبل اپنے کردار پر نگاہ ڈالنی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں