(2 اکتوبر 2025):اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر دیا، اور پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں پاک فلسطین فورم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیل نے گرفتار کر لیا۔
گروپ نے مزید کہا کہ صرف ایک جہاز بچ نکلنے میں کامیاب ہوا، یعنی مبصر کشتی، جس کی ذمہ داری معلومات اکٹھی کرنا اور واپس جانا تھا، ہمارے ایک مندوب سید عذیر نظامی مبصر کشتی پر سوار تھے اور انہوں نے سینیٹر مشتاق احمد خان کے جہاز پر اسرائیلی کارروائی کی اطلاع دی۔
SENATOR MUSHTAQ AHMED KHAN ARRESTED BY ISRAEL #SenatorMushtaqArrestedByIsrael#GlobalSumudFlotilla #FlotillaUnderAttack
Source: Only one ship has managed to escape i.e. observer boat, whose duty was to collect information and escape. Our second delegate Syed Uzair Nizami… https://t.co/3fEZI92ZfF pic.twitter.com/Q5OfWUZEP7
— Pak – Palestine Forum (@Pak_PalForum) October 1, 2025
یاد رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے، رپورٹس کے مطابق گرفتاریوں کے باوجود گلوبل صمود فلوٹیلا کے 30 جہاز مشن کی تکمیل کے لیے غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے سوئیڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایکس پر کہا کہ ’صمود فلوٹیلا کے کئی جہازوں کو بحفاظت روک دیا گیا ہے، اور ان کے مسافروں کو اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


