تازہ ترین

اداکار سہیل خان کی شادی 24 سال بعد کیوں ٹوٹی؟ اہلیہ نے راز سے پردہ اٹھا دیا

بھارت کے معروف اداکار سہیل خان سے سیما سجدے نے 24 سال شادی کے بندھن میں بندھے رہنے کے بعد رواں سال طلاق لینے پر کھل کر بات کی ہے۔

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان جو خود بھی معروف اداکار اور پروڈیوسر نے نے 1998 میں سیما سجدہ کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی تاہم کچھ عرصے بعد ہی دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے بعد دونوں الگ الگ رہ رہے تھے اور یہ بندھن بالآخر 24 سال بعد طلاق کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ سابق جوڑے نے رواں سال 13 مئی کو طلاق کیلیے درخواست دائر کی تھی۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

طلاق کے کئی ماہ بعد فیشن ڈیزائنر سیما سجدے نے پہلی بار سابق شوہر سہیل سے علیحدگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے اور ان وجوہات کا ذکر کیا ہے جس کے باعث ان کی شادی ختم ہوئی۔

سیما سجدے نے ایک بھارتی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کیلیے وہی منتخب کیا جو مجھے بہتر لگا، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کسی گہرے سوراخ میں ڈوب جاؤں تو دوسری طرف رہنے کا انتخاب کروں گی۔ میں نے اپنے حالات سے سختی سے نمٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں طلاق کے بعد اب اپنی زندگی کو مکمل طور پر مثبت زاویے سے دیکھ رہی ہوں اور ہر منفی چیز کا اثر لینا چھوڑ دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں اس مقام پر پہنچ گئی ہوں جہاں مجھے اب کوئی پرواہ نہیں ہے، میرے لیے میرا خاندان، والدین، بچے اور بہن بھائی اہم ہیں۔

سیما نے کہا کہ میرے لیے یہی کافی ہے کہ میرے والدین، بچے، خاندان مجھے جانتا ہے کہ میں کیا ہوں۔

Comments

- Advertisement -