تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

امتحانات آؤٹ سورس، سوال نامہ بورڈ، جوابات کی کاپی تھرڈ پارٹی فراہم کرے گی

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے امتحانات آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے کے بعد یہ طے کیا ہے کہ مکمل امتحانات نہ سہی لیکن کچھ سروس تھرڈ پارٹی سے لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج منگل کو کراچی میں وزیر جامعات و بورڈز کی زیر صدارت تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں طے کیا گیا کہ امتحانات آؤٹ سورس کرنے سے متعلق ٹینڈر محکمہ بورڈز جاری کرے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ تمام بورڈز کم از کم ایک مرحلے کو آؤٹ سورس کریں گے۔

وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے کہا کہ امتحانی شیڈول کسی صورت متاثر نہیں ہوگا،آؤٹ سورس کا فیصلہ امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اور تھرڈ پارٹی کو رقم کی ادائیگی بورڈز کریں گے۔

انھوں نے کہا مکمل امتحانات نہ سہی لیکن کچھ سروس تھرڈ پارٹی سے لی جائے گی، بورڈز کا کردار ختم نہیں ہوگا، امتحانات منعقد کرانا بورڈز کا ہی کام ہے۔

اساتذہ نے امتحانی نظام آؤٹ سورس کرنےکا فیصلہ مسترد کر دیا

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سوال نامہ بورڈ بنائے گا، اور جوابات کی کاپی تھرڈ پارٹی فراہم کرے گی۔

وزیر جامعات کے مطابق رواں برس امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ بورڈز کی صوابدید پر ہوگا، جب کہ اگلے برس سے لازمی کچھ سروس آؤٹ سورس کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -