منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

کراچی: ایکسائزپولیس کا چھاپہ، 300 کلو چرس برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایکسائز پولیس نے سپر ہائی وے پر لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 300 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر سپر ہائی وے پر واقع لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 300 کلو چرس برآمد کرلی تاہم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، چرس زیر زمین بوریوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان محکمہ ایکسائز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے ، منشایات فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مفرو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے ایکسائز پولیس کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ منشیات معاشرے کے لیے زہرقاتل ہے اور نوجوانوں میں اس زہر کو عام کرنے وا لے کسی نرمی کے محتاج نہیں اس لیے منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جائے اور جلد ازجلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں