جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

دی ہنڈرڈ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو نکالنا ’’شرم کا مقام‘‘ ہوگا، انگلش کپتان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت (22 فروری 2026): انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو نکالنا شرمناک ہوگا۔

دی ہنڈرڈ کرکٹ لیگ کی چاروں فرنچائز کے مالکان بھارتی ہیں اور مودی سرکار کی ایما وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں شامل نہیں کریں گے۔

اس معاملے پر جہاں کرکٹ کے دیگر کھلاڑی آواز اٹھا رہے ہیں، وہیں انگلش ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے بھی دی ہنڈرڈ لیگ کے بھارتی مالکان کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔

ہیری بروک بھارت کی جانب سے کھیل کو سیاست سے آلودہ کرنے کے خلاف اور پاکستانی کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دی ہنڈرڈ لیگ سے نکالنا شرمناک عمل ہوگا۔

انگلش کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ کی عظیم قوم ہے۔۔ ان کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، اگر وہ دی ہنڈرڈ میں نہ ہوئے تو یہ شرم کا مقام ہوگا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیگ کی بھارتی اسپانسرڈ ٹیمیں آکشن میں پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کریں گی۔

پلیئرز کےایجنٹس کو اس بات سےآگاہ کیا جا چکا ہے۔ پاکستان کے 63 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے دی ہنڈرڈ میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ لیگ کی 8 میں سے 4 ٹیموں کے مالکان بھارتی ہیں۔

بھارتی سیاست کی دی ہنڈریڈ میں بھی انٹری، پاکستانی کرکٹرز کو پک نہ کیے جانے کا خدشہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں