تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ورزش کریں اور ٹرین کا مفت ٹکٹ پائیں، وزیر ریلوے

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے ورزش کرنے والے افراد کےلیے ریلوے ٹکٹ مفت دینے کا اعلان کردیا، اس مقصد کیلئے حکومت نے ریلوے اسٹیشن پر ورزش کرنے کی مشین بھی نصب کردی۔

ورزش کرنا اور جسمانی طور پر متحرک رہنا جسمانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے اور کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے، حال ہی میں ایک تحقیق سے علم ہوا کہ ورزش کی بہت معمولی مقدار بھی بے شمار فائدے پہنچا سکتی ہے اس فارمولے پر عمل کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے ریلوے اسٹیشن پر ورزش کی مشینیں نصب کردی۔

بھارتی حکومت نے عوام میں ورزش کا شعور اجاگر کرنے کےلیے ریلوے اسٹیشنوں پر ایسی مشینیں نصب کی ہیں جس پر ورزش کرکے ٹرین کا مفت ٹکٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بہترین اقدام بھارتی وزیر ریلوے کی جانب اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ تاکہ لوگوں کوصحت کی اہمیت سمجھ آئے اور وہ ساتھ ساتھ بچت بھی کرسکیں۔

ریلوے اسٹیشن پر نصب کی جانے والی مشین پر مسافرین ‘اسکواٹز’ (ایسی ورزش جس میں اُٹھک بیٹھک کرنی ہوتی ہے) لگا کر مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں، جو مسافر 180 سیکنڈز میں 30 اٹھک بیٹھک کرے گا اسے ٹرین کا مفت ٹکٹ دیا جائے گا۔


غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ مشین فی الحال نئی دہلی کے انند ویہار ریلوے اسٹیشن پر نصب کی گئی ہے، یہ مشین ‘فٹ انڈیا پروگرام’ کے تحت نصب کی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -